ایرانی قوم نے امریکہ کو شکست دیدی: ڈاکٹر حسن روحانی
👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایرانی قوم نے امریکہ کو شکست دیدی: ڈاکٹر حسن روحانی
تہران + حراسان (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ چودہ مہینوں کے دوران ایران کے خلاف انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہیں لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
اتوار کو ایرانی صوبے خراسان شمالی کے دورے کے موقع پر شیروان سٹی میں عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت پر صوبہ خراسان رضوی کے دورے پر بہت خوش ہیں اور پوری قوم کو اس دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ تقریب میں عوام کی موجودگی قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ہی نہیں بلکہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ یہ قوم، ایران اسلامی کے سازشی دشمنوں کے مقابلے میں پوری طرح متحد اور مستعد ہے۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ پچھلے چودہ ماہ سے دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی طاقت یعنی امریکا نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
یہ پابندیاں جو کسی اور قوم کے خلاف عائد کی جاتیں تو وہ ختم ہو جاتی لیکن ایران کے عوام پوری قوت کے ساتھ ان پابندیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان، عراق، شام اور یمن نیز خطے کے دیگر ملکوں میں شکست کا سامنا ہے اور اگر کوئی دعوی کرتا ہے کہ ایرانی قوم دباؤ کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے تو یہ اس کی بھول اور غلط فہمی ہے۔
صدر ایران نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے سمیت تمام عالمی فورموں میں بھی امریکہ کو ایران مخالف اقدامات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں شریک ممالک نے ایرانی قوم کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی شکایت کے بعد امریکہ کو عالمی عدالت انصاف میں بھی منہ کی کھانا پڑی ہے اور عالمی رائے عامہ نے بھی امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی ہیں۔
صدر مملکت حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی دبا اور پابندیوں کے باوجود دوسروں کے سامنے یا عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے بلکہ اپنے اوپر بھروسہ کیا اور گزشتہ سال کے قرضے بھی واپس کر دیئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C