ایران امریکا کشیدگی: نیٹو رکن ملک کروشیا نے عراق سے مکمل فوج نکال لی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران امریکا کشیدگی: نیٹو رکن ملک کروشیا نے عراق سے مکمل فوج نکال لی
بغداد (ڈیلی اردو) نیٹو رکن ملک کروشیا نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اپنے 14 فوجیوں کو ہمسایہ ملک منتقل کردیا۔
امریکی اور کروشیا میڈیا رپورٹ کے مطابق کروشیا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو کویت منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید اقدامات نیٹو اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔
Croatian army moved from #Iraq to Kuwaithttps://t.co/YXPymnZiae #Croatia pic.twitter.com/fTY8Q7B3Nb
— The Dubrovnik Times (@DubrovnikTimes) January 7, 2020
رپورٹس کے مطابق کئی یورپی ممالک عراق میں موجود اپنے فوجیوں کو وہاں دوسرے ممالک بھیج رہے ہیں۔
جرمنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے 35 فوجیوں کو عراق سے قریبی ممالک اردن اور کویت بھیج رہے ہیں، اسی طرح سلواکیا کے مطابق ان کے 7 فوجیوں کو عراق سے نکال دیا گیا ہے تاہم انہوں نے دوسرے مقام کی وضاحت نہیں کی۔
دوسری جانب نیٹو کے رکن یورپی ملک سلوینیا نے اپنے فوجیوں کے حوالے سے بیان میں کہا کہ عراق میں موجود 6 فوجی بدستور وہی رہیں گے جوشمالی عراق کے علاقے اربیل میں تعینات ہیں۔
سلوینیا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ وہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور مستقبل میں پش رفت کے حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی۔
ادھر جاپان کے وزیرخارجہ نے مشرق وسطی میں موجود اپنے شہریوں سیکیورٹی کی صورت حال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکا کو جواب دے گا۔
انہوں نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ محفوظ مقامات پر ٹھہریں اور رابطے کے تمام ذرائع استعمال میں لائیں اور اپنی سرگرمیوں سے اہل خانہ اور دوستوں کو آگاہ رکھیں۔
قبل ازیں برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے یورپی ممالک کے اپنے ہم مناصب سے مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے برسلز روانہ ہوگئے تھے۔
یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان ایران کی جانب سے 2015 کے جوہر معاہدے سے مکمل دستبرداری کے اعلان کے حوالے سے تبادلہ خیال متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب برسلز میں فرانس کے وزیرخارجہ جین یوویس لی ڈریان سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے بعد جرمنی کے وزیرخارجہ اور اٹلی کے ہم منصب سے بھی صورت حال پر بات کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C