ایران امریکہ جوہری مذاکرات تین گھنٹے میں ہی ختم
👁️ 266 بار دیکھا گیا
ایران امریکہ جوہری مذاکرات تین گھنٹے میں ہی ختم
جنیوا (ڈیلی اردو) ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا تازہ دور تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔
اے ایف پی کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں شریک دونوں ممالک کے وفود جنیوا میں عمانی سفیر کی رہائش گاہ سے روانہ ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر موجود صحافی نے بتایا کہ تقریباً 10 گاڑیوں پر مشتمل امریکی قافلہ عالمی وقت کے مطابق دوپہر 12:45 بجے رہائش گاہ سے روانہ ہوا، جبکہ ایرانی قافلہ کچھ ہی دیر بعد وہاں سے رخصت ہو گیا۔
جنیوا میں ہونے والے ان مذاکرات کے دوران ایران نے اعلان کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو براہِ راست فائرنگ کی فوجی مشقوں کے لیے بند کرے گا۔
مذاکرات شروع ہوتے ہی ایرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی سمت براہِ راست میزائل فائر کیے ہیں، اور کہا کہ ’’سلامتی اور بحری تحفظ‘‘ کے پیش نظر چند گھنٹوں کے لیے آبنائے ہرمز کو بند کیا جائے گا۔
جب سے امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے کسی حصے کو بند کیا ہے۔
ایران نے پیر کے روز ان آبی راستوں میں بحری فوجی مشقوں کا اعلان کیا تھا جو عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم ہیں اور جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ ایران نے چند ہفتے قبل بھی آبنائے ہرمز میں براہِ راست فائرنگ کی مشق کی تھی، تاہم اس وقت بندش کا اعلان نہیں کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : طبی مرکز پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی، باب المندب محاذ پر بھی جھڑپیں
03/November/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26425 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15660 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11965 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9324 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7578 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5563 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C