ایران اور طالبان کا افغانستان میں مشترکہ آپریشن، 3 اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران اور طالبان کا افغانستان میں مشترکہ آپریشن، 3 اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اِرنا) ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے طالبان کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے کام کرنے والے تین ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس مشترکہ آپریشن کی اطلاع ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے اتوار کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر دی ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ مشترکہ انٹیلی جنس سروس آپریشن دونوں ممالک کے درمیان افغانستان کے پہاڑی سرحدی علاقے میں کیا گیا۔
اِرنا کی رپورٹ کے مطابق پکڑے گئے ایجنٹ ایرانی اہداف پر ڈرون حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پکڑے جانے والے ایجنٹ ایرانی شہری ہیں اور انہیں جلد ہی پوچھ گچھ کے لیے ایران منتقل کر دیا جائے گا۔
طالبان اور ایران کے مابین یہ اپنی نوعیت کا ایسا پہلا آپریشن ہے، جس کی ایران کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر طالبان کی جانب سے ایسے کسی آپریشن کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی آزادانہ ذرائع سے اس کی تصدیق ممکن ہے۔
ایران کا سرکاری میڈیا اکثر موساد کے ایجنٹوں کی گرفتاری کی اطلاع دیتا رہتا ہے۔ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ اسرائیل ایسی کسی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرے۔
1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران اسرائیل کو اپنے دشمن کے طور پر دیکھتا ہے۔
عمومی طور پر افغان ایران سرحد پر دونوں ملکوں کی سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں۔ ایران اور افغانستان کی سرحد 900 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے، جہاں اسمگلنگ کا کاروبار عروج پر ہے۔ اسی علاقے میں متعدد عسکری گروہ بھی فعال ہیں، جو ایران کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایران اور طالبان حکومت دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ یہ دونوں ملک چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا بھی حصہ ہیں اور مستقبل میں بیجنگ حکومت کے ساتھ مل کر تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C