ایران جنگ: امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران جنگ: امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف، ’’جنرل رینڈی اے جارج فوری طور پر امریکی فوج کے 41ویں چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔‘‘
تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ پارنیل نے کہا کہ محکمہ دفاع جنرل جارج کی دہائیوں پر محیط خدمات پر ان کا شکر گزار ہے۔
جنرل جارج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران عہدے سے ہٹائے جانے والے تازہ ترین اعلیٰ فوجی افسر ہیں۔
امریکی فوج کے اس اعلیٰ ترین عہدے سے ان کی برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب امریکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں مصروف ہے، جس کے بارے میں صدر ٹرمپ اشارہ دے چکے ہیں کہ یہ مزید کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ایک عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو بتایا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ چاہتے تھے کہ فوج کی قیادت ایسا شخص کرے، جو ان کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کے فوج سے متعلق وژن کو عملی شکل دے سکے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق اب تک وزیر دفاع ایک درجن سے زیادہ امریکی سینئر فوجی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا چکے ہیں۔
تقریباً چالیس سال پر محیط فوجی کیریئر کے دوران جنرل جارج کئی بار افغانستان اور عراق میں تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ اس سے پہلے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C