ایران جنگ کے آئندہ چند روز فیصلہ کن ہوں گے، امریکی وزیر دفاع
👁️ 285 بار دیکھا گیا
ایران جنگ کے آئندہ چند روز فیصلہ کن ہوں گے، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز) امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں آئندہ چند دن فیصلہ کن ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے تہران کو خبردار بھی کیا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ کیا گیا، تو تنازعہ مزید شدت اختیار کر لے گا۔
ہیگستھ کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا، جب ایک ایرانی حملے کے نتیجے میں دبئی کے قریب ایک مکمل طور پر لدا ہوا آئل ٹینکر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا، جو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر تازہ ترین حملہ ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کے لیے تیار ہیں اور مذاکرات جاری ہیں، تاہم اگر ایران نے شرائط تسلیم نہ کیں تو امریکہ جنگ جاری رکھنے کے لیے بھی تیار ہے۔
ہیگستھ نے کہا، ’’ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ آپشنز ہیں جبکہ ان (ایران) کے پاس آپشنز کم ہوتی جا رہی ہیں۔ صرف ایک ماہ میں ہم نے حالات کا رخ متعین کر دیا ہے، آئندہ دن فیصلہ کن ہوں گے۔ ایران یہ جانتا ہے اور عسکری طور پر وہ زیادہ کچھ نہیں کر سکتا۔‘‘
امریکی کارروائیاں جاری، مزید فوجی تعینات
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مسلسل کمزور اور تباہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اہم صنعتی اور تحقیقی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے اور 150 سے زائد ایرانی بحری جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے باعث ایران میں فوجیوں کے فرار کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق امریکی فوج کی ایلیٹ 82 ویں ایئربورن ڈویژن کے ہزاروں اہلکار مشرق وسطیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جو ممکنہ طور پر زمینی کارروائی کے آپشن کو بھی تقویت دے سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C