ایران دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، پینٹاگون کا انتباہ
👁️ 191 بار دیکھا گیا
ایران دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، پینٹاگون کا انتباہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزارتِ دفاع کے ادارے پینٹاگون نے اپنی ایک دستاویز میں خبردار کیا ہے کہ ایران نہ صرف روایتی فوجی صلاحیت کی تعمیر نو کی کوشش کر سکتا ہے بلکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ کسی بھی بامعنی مذاکرات کی عدم موجودگی میں وہ ایک بار پھر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔
پینٹاگون کی نیشنل ڈیفنس سٹریٹیجی ڈاکیومنٹ (2016) میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور گذشتہ سال ایران کے خلاف آپریشن ’مڈ نائٹ ہیمر‘ اس پالیسی کا عملی مظاہرہ تھا۔
دستاویز میں آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کو اس کے دائرہ کار، پیچیدگی اور تزویراتی لحاظ سے بے مثال قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن نہ صرف ’ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کا باعث بنا‘ بلکہ ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو بھی اہم مدد فراہم کی۔ اس کے نتیجے میں خطے میں ایران کی پوزیشن نمایاں طور پر کمزور ہوئی۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران سے وابستہ ’مزاحمت کا محور‘ کہلائے جانے والے گروہوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے، حزب اللہ اور حماس کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے آپریشن ’ٹارگٹڈ ڈیٹرنس‘ اور ’رف رائڈر‘ کے ذریعے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی حملہ کرنے کی صلاحیتوں کو شدید متاثر کیا اور انھیں امریکی بحری جہازوں پر حملے روکنے پر مجبور کیا۔
تاہم ان سب کامیابیوں کے باوجود پینٹاگون کی نئی حکمت عملی میں ایرانی پراکسی گروپوں کے دبارہ منظم ہونے اور آپریشنل صلاحیتیں حاصل کرنے کے امکان کے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔
پینٹاگون کی دستاویز میں ایران کو ’امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار‘ کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور اسے اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ بتایا گیا ہے۔
اس نئی حکمتِ عملی میں اسرائیل کو امریکہ کے ایک قابل اتحادی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو امریکہ کی محدود لیکن موثر حمایت کے ساتھ اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C