ایران سے نکالے گئے افغان مہاجرین کی مشکلات
👁️ 150 بار دیکھا گیا
ایران سے نکالے گئے افغان مہاجرین کی مشکلات
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اِرنا/ڈی پی اے) ایران کی سرحد پر ایسے افغان مہاجرین کی قطاریں لگی ہوئی تھیں، جنہوں نے بچوں کو اپنی بانہوں اور کندھوں پر اٹھایا ہوا تھا اور ان کا کُل مال و متاع ان کے پاس موجود ایک یا دو بڑے بڑے بیگز میں بند تھے۔
ہر روز تقریباً تین ہزار تک افغان مہاجرین ایران سے اپنے آبائی ملک واپس آ رہے ہیں۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں، جو ایران ہی میں پیدا ہوئے تھے۔ سرحدی شہر اسلام قلعہ میں آنے والوں کی رجسٹریشن کے ذمہ دار عبدالغنی قاضی زادہ کہتے ہیں، ”پناہ گزینوں کو بہت زیادہ جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘
بہت سے افغان غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے یا ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ ان میں سے تقریباً 90 فیصد کو ملک بدر کر دیا گیا ہے جبکہ باقی رضاکارانہ طور پر واپس آ رہے ہیں۔
قاضی زادہ بتاتے ہیں، ”گزشتہ چھ مہینوں میں بے دخل کیے جانے والے مہاجرین کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔‘‘
قاضی زادہ کے مطابق، ”انہیں وہاں (ایران میں) خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر چلے جائیں، یا 18 سال سے اوپر کا کوئی بھی فرد بینک میں 100 ملین تومان (2,375 ڈالر) جمع کرائے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ وہ لوگ ہیں، جو اس مسئلے کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس آ رہے ہیں۔‘‘
سرحد پر ان مہاجرین کی رجسٹریشن افغان حکام کر رہے ہیں لیکن اس کی نگرانی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) کرتی ہے۔ واپس آنے والے خاندانوں کو فی شخص 2000 افغانی (29 ڈالر) دیے جاتے ہیں لیکن اگر کوئی اکیلا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں ملتا۔
36 سالہ رمضان عزیزی اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے ایک نیلے رنگ کی پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھے انتظار کر رہے ہیں۔ وہ ایک اسمگلر کو 1220 ڈالر ادا کرنے کے بعد سن 2023 میں غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے۔
لیکن انہیں بھی ایران میں دیگر افغانوں کی طرح بڑھتی ہوئی نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایران میں افغان مہاجرین پر بے روزگاری میں اضافے کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ جرائم کا بھی الزام عائد کیا جاتا ہے۔ رمضان عزیزی ایک تعمیراتی کارکن ہیں۔ انہوں نے بتایا، ”مالکان کو جرمانہ ادا کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے اپنا گھر ہمیں کرایے پر دے رکھا تھا۔ پولیس نے ہماری چیزیں کھڑکیوں سے باہر پھینک دیں۔‘‘
رمضان مزید کہتے ہیں، ”انہوں نے (حکام نے) ہمیں سامان باندھنے کو کہا اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ ہمیں ایک فوجی کیمپ میں لے جایا گیا تاکہ ملک بدر کیا جا سکے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کو 2000 سے 3000 دیگر افغانوں کے ساتھ چھ دن تک قید میں رکھا گیا، جہاں کھانے اور پانی کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا۔
29 سالہ دیہاڑی دار مزدور عبدالبشیر نے بتایا کہ انہیں کام کے دوران گرفتار کیا گیا اور ایک درست پاسپورٹ اور ویزا ہونے کے باوجود ایران سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا، ”ایک پاسپورٹ کے ساتھ میں 10 دن تک فوجی کیمپ میں رہا۔ کون سی حکومت ایسا کر سکتی ہے؟‘‘
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی سکیورٹی اہلکاروں نے افغان پاسپورٹ یا درست ایرانی رہائشی اجازت نامے پھاڑ ڈالے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے جمعرات کو تہران سے کہا کہ وہ ” ایسے افغان مہاجرین کے ساتھ صبر سے تعاون کرے، جنہوں نے ایران کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔‘‘
دوسری جانب چند روز پہلے ہی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا تھا کہ تہران حکومت غیر قانونی شہریوں کو ”باعزت طریقے سے‘‘ اپنے ملک واپس بھیج رہی ہے۔ ایران کئی دہائیوں کی جنگ اور بے روزگاری سے فرار ہونے والے 4.5 ملین افغانوں کا میزبان ملک رہا ہے۔ ایرانی کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا کے مطابق ایران میں افغان باشندے 90 فیصد سے زیادہ غیر ملکی شہریوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور زیادہ تر شناختی کاغذات کے بغیر داخل ہوتے ہیں۔
سوشل نیٹ ورکس پر جاری ہونے والی تصاویر کے مطابق متعدد ایرانی بیکریوں میں ایسے پیغامات آویزاں ہیں کہ غیر ایرانیوں کو روٹیاں فروخت نہ کی جائیں اور یہ کہ ایسا کرنے والوں کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک افغان مہاجر خاتون فضیلہ قادری کا اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے روٹی خریدنے کے قابل نہیں تھیں۔
دوسری جانب گزشتہ سال ستمبر میں شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد سے سات لاکھ سے زائد افغان شہری پڑوسی ملک پاکستان بھی چھوڑ چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 359 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 705 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 617 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C