ایران: صدی کی ڈیل خطے اور دنیا کیلئے ایک ڈرؤانا خواب ہے: جواد ظریف
👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران: صدی کی ڈیل خطے اور دنیا کیلئے ایک ڈرؤانا خواب ہے: جواد ظریف
تہران (ڈیلی اردو/ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو خطے اور دنیا کیلئے ایک ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔
“محمد جواد ظریف” نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکہ کا “نام نہاد امن وژن” صرف ایک ناکام ریل اسٹیٹ ڈویلپر کا خام خیالی منصوبہ ہے۔
The so-called "Vision for Peace" is simply the dream project of a bankruptcy-ridden real estate developer.
But it is a nightmare for the region and the world
And, hopefully, a wake-up call for all the Muslims who have been barking up the wrong tree.#LetsUniteForPalestinians pic.twitter.com/j2CJ9JaH9c
— Javad Zarif (@JZarif) January 28, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اس کا یہ اقدام خطے اور دنیا کیلئے ایک ڈرؤانا خواب ہے۔
ظریف نے اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ مسلمان جنہوں نے غط راستے کو اپنانے ہیں، اسی اقدام کے ذریعہ ہوشیار ہو کر صحیح راستے پر گامزن رہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہش ٹیک “آئیں فلسطینیوں کیلئے متحد ہوجائیں” کا استعمال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناجائر صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا۔
وائٹ ہاوس میں منعقدہ اس تقریب میں فلسطین کے کسی نمائندے کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جب کہ تقریب میں عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے 1967 سے پہلے کی حد بندی کے ساتھ ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیے جانے والے نام نہاد امن منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے جب کہ فلسطین کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے اندر دارالحکومت بنانے کی اجازت ہوگی۔
اس اقدام کے بعد فلسطین کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C