ایران: قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ سے 56 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی، تدفین مؤخر
👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایران: قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ سے 56 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی، تدفین مؤخر
تہران (ڈیلی اردو) ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے سے 56 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد تدفین بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈورن حملے میں شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو آج ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی میت کو ان کے آبائی شہر کرمان پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کی تدفین کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے موقع پر سیاہ لباس میں ملبوس لاکھوں افراد کرمان شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور جنازے میں شریک ہوئے تاہم تدفین کے دوران شدید رش کے باعث بھگدڑ مچنے سے کم از کم 56 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ حادثے کی وجہ سے قاسم سلیمانی کی تدفین کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا ہے اور اب انہیں آج سپرد خاک کیا جائے گا۔
جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ گزشتہ روز ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی جس میں 50 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ ایران نے بغداد شہر میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ وہ جلد امریکا کی اس عارضی خوشی کو سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔
ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے 35 مقامات اہداف پر ہیں جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے، اگر ایران نے حملہ کیا تو ان کے بہت سے مقدس اور اہم ثقافتی مقامات سمیت 52 اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری کی صبح بغداد ائیرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں دیگر 9 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر حسن روحانی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ، حماس رہنماؤں، سفیروں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔
ایران نے اپنے جنرل کے ‘قتل’ کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ایران 13 مختلف طریقوں سے امریکا سے بدلہ لینے پر غور کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C