04/March/2026

ایران میں امریکی۔اسرائیلی حملے، 1097 افراد ہلاک

👁️ 157 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں امریکی۔اسرائیلی حملے، 1097 افراد ہلاک

ایران میں امریکی۔اسرائیلی حملے، 1097 افراد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری سے اب تک ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1097 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادارے کے مطابق ہلاک شدگان میں 181 بچے ایسے تھے جن کی عمر 10 سال سے کم تھی، جبکہ مجموعی طور پر 5402 عام شہری زخمی ہوئے جن میں 100 بچے شامل ہیں۔

 

ادارے کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 104 حملے کیے گئے جن میں فوجی اڈوں، طبی مراکز اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ سینکڑوں اضافی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 

دوسری جانب ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے منگل کے روز کہا کہ امریکی۔اسرائیلی فضائی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تنظیم کے مطابق ایران کے 153 شہروں کو نشانہ بنایا گیا اور کئی متاثرہ علاقوں میں تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

ناروے میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کے مطابق تازہ کشیدگی کے چار دنوں میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں تقریباً 1300 مسلح افواج کے ارکان اور قریب 200 عام شہری شامل ہیں۔

 

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق مشترکہ امریکی۔اسرائیلی حملوں میں گزشتہ ہفتے سے اب تک ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے 1000 سے زائد ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C