ایران میں بغاوت کی منصوبہ بندی امریکہ صدر ٹرمپ نے کی، خامنہ ای کا الزام
👁️ 196 بار دیکھا گیا
ایران میں بغاوت کی منصوبہ بندی امریکہ صدر ٹرمپ نے کی، خامنہ ای کا الزام
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ ملک کو جنگ کی طرف لے جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، تاہم انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران میں حالیہ منظم ہنگاموں اور بغاوت کی منصوبہ بندی میں امریکی صدر براہِ راست ملوث رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان واقعات میں ملوث ملکی اور بین الاقوامی عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
سنیچر کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا،’’میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ حالیہ بغاوت کی منصوبہ بندی امریکہ نے کی۔ امریکہ کی جانب سے منظم انداز میں کارروائیاں کی گئیں جن کا مقصد ایران پر غلبہ حاصل کرنا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے آغاز سے لے کر آج تک امریکہ ایران پر اپنی بالادستی قائم کرنے میں ناکام رہا ہے، اور اب وہ فوجی، سیاسی اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے دوبارہ غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق ماضی میں ایران میں ہونے والی بغاوتوں میں عموماً امریکی یا یورپی سیاست دانوں کے دوسرے درجے کے رہنما اور ذرائع ابلاغ مداخلت کرتے رہے ہیں، تاہم حالیہ واقعات کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس بار خود امریکی صدر نے براہِ راست مداخلت کی اور بغاوت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کسی ایک امریکی صدر تک محدود نہیں بلکہ ایران کے خلاف یہ امریکہ کی مجموعی اور مستقل پالیسی کا حصہ ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی فارسی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ حالیہ ہنگاموں میں املاک کو نذرِ آتش کرنے، نقصان پہنچانے اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کو ’’ایرانی عوام‘‘ کے طور پر پیش کیا گیا، جو ایرانی قوم کے خلاف بہتان تراشی کے مترادف ہے۔
ان کے بقول ان الزامات کے ٹھوس اور دستاویزی شواہد موجود ہیں، اور اس معاملے میں امریکہ اور صہیونی حکومت دونوں ذمہ دار ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی اور صہیونی سازش کے خلاف کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، تاہم سکیورٹی فورسز نے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3193 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C