ایران میں رجیم کے خاتمے کیلئے فوجی اہداف پر حملے ضروری ہیں، رضا پہلوی
👁️ 207 بار دیکھا گیا
ایران میں رجیم کے خاتمے کیلئے فوجی اہداف پر حملے ضروری ہیں، رضا پہلوی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے دنیا سے ایران کی پاسداران انقلاب اور ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کے خلاف ’سرجیکل سٹرائیک‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ میں مقیم حزب اختلاف کے رہنما رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے ’ہمارا کام آسان ہوگا اور مزید جانوں کا ضیاع رکے گا۔‘
65 سالہ پہلوی امریکہ میں مقیم ہیں اور وہ ایران سے باہر ہونے کے باوجود مظاہروں کے دوران نمایاں ہوئے ہیں۔ ان کے والد کو 1979 کے انقلاب کے دوران اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔ ایران کی اپوزیشن مختلف گروہوں اور نظریاتی دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے جن میں پہلوی کے حامی بھی شامل ہیں۔ مگر ایران میں ان کے حامی منظم انداز میں موجود نہیں۔
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے گروپ ایچ آر اے این اے کا دعویٰ ہے کہ 28 دسمبر کو شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 2600 سے زائد افراد ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکومت ان مظاہروں کو ’فسادات‘ قرار دیتی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے پیچھے ایران کے دشمن ملوث ہیں۔
جمعہ کے روز واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ایران کے سکیورٹی اداروں کے کچھ حصوں نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔
انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام نے احتجاج کو دبانے کے لیے غیر ملکی جنگجوؤں بلائے تھے۔
انھوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ ایران کے پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائیں، اور مطالبہ کیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر پر ’سرجیکل سٹرائیک‘ کریں۔
ایران کے آخری شاہ کے بیٹے نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ ایران پر اقتصادی دباؤ ڈالیں، ایرانی سفارت کاروں کو بے دخل کریں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کریں۔
رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ حکومت ضرور گرے گی سوال صرف اتنا ہے کہ یہ کب ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کا ساتھ دے۔
’دنیا کی مدد کے ساتھ یا اس کے بغیر، حکومت تو گر جائے گی۔ اگر دنیا اپنے وعدے پوارے کرے، تو یہ جلد گر جائے گی اور مزید جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں گی۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C