08/July/2023

ایران میں شاہ چراغ مزار پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو سرِعام پھانسی دیدی گئی

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں شاہ چراغ مزار پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو سرِعام پھانسی دیدی گئی

ایران میں شاہ چراغ مزار پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو سرِعام پھانسی دیدی گئی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے شہر شیراز میں مزار پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں مجرموں کو آج طلوعِ آفتاب سے پہلے شاہ چراغ مزار سے ملحقہ سڑک پر سرِعام پھانسی دی گئی۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2022 کو مزار پر دہشت گرد حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا اس حملے سے متعلق کہنا تھا کہ 3 مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی تھی جبکہ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ایرانی خبر ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C