ایران میں” شیطان پرست نیٹ ورک” پر پولیس کا چھاپہ، 115 خواتین سمیت 261 افراد گرفتار
👁️ 207 بار دیکھا گیا
ایران میں” شیطان پرست نیٹ ورک” پر پولیس کا چھاپہ، 115 خواتین سمیت 261 افراد گرفتار
تہران (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی پولیس نے جمعے کو اعلان کیا ہےکہ انہوں نے دارالحکومت تہران کے مغرب میں شیطان پرستی کو فروغ دینے پر تین غیر ملکیوں سمیت 250 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے نے پولیس کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ “پولیس انفارمیشن سینٹر نے شیطانی نیٹ ورک کے ارکان کی شناخت، ان کو ختم کرنے اور وسیع پیمانے پر گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے “146 مردوں اور 115 خواتین” کو گرفتار کیا جو “اپنے کپڑوں، سر، چہرے اور بالوں پر شیطانی نشانات اور علامتوں کے ساتھ غیر مناسب اور نازیبا حالت میں تھے۔”
جمعرات کی شب تہران کے مغرب میں شہریار شہر میں پولیس آپریشن کے دوران “تین یورپی شہریوں” کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بیان میں مزید کہا کہ چھاپے کے دوران 73 گاڑیوں کے ساتھ ساتھ شیطانی علامات، الکوحل والے مشروبات اور دیگر نشہ آور مواد کو بھی ضبط کیا۔
انتہائی قدامت پسند ملک میں ایسے اجتماعات پر جو “شیطان پرست” اجتماعات کے نام سے معروف ہیں، اس نوعیت کے چھاپے کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں۔ ان چھاپوں میں اکثر شراب نوشی کے ساتھ ہونے والی پارٹیوں یا کنسرٹس کو ہدف بنایا جاتا ہے، جن پر ایران میں بڑی حد تک پابندی ہے۔
جولائی 2009 میں، پولیس نے شمال مغربی صوبے اردبیل میں “شیطان پرستی” کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اسی سال مئی میں، اسلامی جمہوریہ کے میڈیا نے بتایا کہ جنوبی شہر شیراز میں ایک کنسرٹ پر چھاپے کے دوران 104 “شیطان پرستوں” کو گرفتار کیا گیا جہاں لوگ مبینہ طور پر شراب اور خون پی رہے تھے۔
2007 میں پولیس نے تہران کے قریب ایک باغ میں ایک غیر قانونی راک کنسرٹ پر چھاپہ مار کر 230 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
شیعہ مسلم اکثریت والے ملک میں حکام ماضی میں راک اور ہیوی میٹل میوزک کو شیطانی اجتماعات قرار دیتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3427 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C