ایران میں 8 ہزار پاکستانی موجود ہیں، واپسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کریگی، وزیراعلیٰ بلوچستان
👁️ 127 بار دیکھا گیا
ایران میں 8 ہزار پاکستانی موجود ہیں، واپسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کریگی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا سیلف آئسولیشن کے سوا کوئی علاج نہیں ہے۔
بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یورپ، چین، امریکا اور دیگر ممالک بھی بہت سوچ کے بعد لاک ڈاون پر مجبور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کرکے دو سے ڈھائی ہزار افراد کے علاج کی گنجائش بنا رہے ہیں، کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں وینٹلی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ہمارے پاس 70 سے 80 وینٹلی لیٹر ہوگئے ہیں۔
جام کمال خان نے بتایا کہ چین یا دیگر ممالک سے جو اشیاء یا آلات آ رہے ہیں وہ وفاقی حکومت کے پا س آئیں گے جو صوبوں میں این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں اس وقت بھی 6 سے 8 ہزار تک پاکستانی موجود ہیں، انہیں پاکستان لانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبے کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے امدادی اشیاء کی تقسیم شروع کرا دی ہے، اگر صنعت کار کورونا کے سلسلے میں ہماری مددکرنا چاہیں تو میکنیزم بنا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C