ایران نے نیول سربراہ علی رضا تنگسیری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
👁️ 248 بار دیکھا گیا
ایران نے نیول سربراہ علی رضا تنگسیری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے پیر 30 مارچ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی کہ اس کی پاسداران انقلاب کور کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری انتقال کر گئے ہیں۔
ایرانی بیانات کے مطابق تنگسیری چند روز قبل ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
تہران سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کور کی نیوز ویب سائٹ ’سپاہ‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ علی رضا تنگسیری ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے 26 مارچ گزشتہ جمعرات کے روز کہا گیا تھا کہ علی رضا تنگسیری کو ہلاک کر دیا گیا تھا، جو ایرانی بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل تھے۔
اسرائیل کی فوج نے ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنگسیری اور کئی دیگر سینئر افسران کو ایک فضائی حملے میں ’’اڑا کر ختم کر دیا گیا۔‘‘
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی ایران کی طرف سے بندش کے عمل میں تنگسیری کے کردار کو سراہتے ہوئے پیر کے روز کہا، ’’ہمارا ہر فائٹر تنگسیری ہے اور ہم دیکھیں گے کہ آنے والے دنوں اور مہینوں میں ایران کس کس طرح کی حیران کن پیش رفت کی وجہ بنتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C