ایران نے 20 پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
👁️ 305 بار دیکھا گیا
ایران نے 20 پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی حکومت نے پاکستانی پرچم کے تحت چلنے والے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب جاری بیان میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ:“مجھے خوشی ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم کے تحت مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد روزانہ دو بحری جہاز اس راستے سے عبور کریں گے۔”
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ایران کی جانب سے خوش آئند اور قابل ستائش اقدام ہے، جو خطے میں امن اور استحکام لانے میں مدد دے گا۔
انہوں نے مزید کہا:“ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک بامعنی قدم ہے اور اس سمت میں ہماری مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔ مذاکرات، سفارت کاری اور اعتماد سازی کے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔”
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے دوران بتایا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل سے بھرے آٹھ آئل ٹینکرز گزرے، جن پر غالباً پاکستانی پرچم تھا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران نے ماضی میں دیے گئے ایک بیان پر معذرت بھی کی اور مزید دو آئل ٹینکرز بھیجنے کی اطلاع دی، جس کے بعد مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 251 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C