ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
👁️ 461 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
واشنگٹن/تہران (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایرانی میڈیا نے ملک کے جنوبی علاقوں میں متعدد مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
سینٹکام نے اپنے بیان میں کارروائی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر نے ایک سینیئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج ایران کے اندر موجود اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ قشم جزیرے میں شہر کے اندر تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
مقامی افراد کے مطابق ایک میزائل رہائشی علاقے میں گرا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا زخمیوں کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر صوبے میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جہاں ایران کا واحد جوہری بجلی گھر واقع ہے۔ اس کے علاوہ بندر عباس، ابوموسیٰ، کیش اور قشم کے جزائر سے بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کیے، تاہم امریکی فوج نے چند منٹوں میں ان میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔
مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
دوسری جانب مصر کی بندرگاہ دامی اطاح پر مبینہ ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں دو بحری جہازوں میں آگ لگ گئی، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ برطانوی بحری سیکیورٹی کمپنی کے مطابق حملے میں ایک امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خلیج، بحیرہ احمر اور مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C