ایران پر امریکی فضائی حملے، تہران کی طرف سے جوابی کارروائی
👁️ 389 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی فضائی حملے، تہران کی طرف سے جوابی کارروائی
واشنگٹن/تہران (ڈیلی اردو) آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی ہیلی کاپٹر گرانے کا الزام ایران پرعائد کرنے کے بعد امریکہ نے وہاں فضائی حملے کیے ہیں، جس کےجواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے ردعمل میں بحرین اور کویت میں واقع بعض مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں دونوں ممالک نے ہائی الرٹ کی سطح برقرار رکھتے ہوئے اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا۔
اردن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پانچ میزائل مار گرائے، جو مبینہ طور پر ایران کی جانب سے امریکی افواج کے ایک ایئر بیس کی طرف داغے گئے تھے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور جوابی کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال نے جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فضائیہ اور بحریہ کے جنگی طیاروں نے ایران میں فضائی حملے کیے، جن میں فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول مراکز اور نگرانی کے ریڈار اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام نے بندر عباس اور جزیرہ قشم کے اطراف حملوں کی تصدیق کی، تاہم نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی حالیہ دنوں میں امریکی افواج اور خطے کے پانیوں سے گزرنے والے بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں ’’متناسب ردعمل‘‘ ہے۔
ایران کے اعلیٰ سفارتکار نے خبردار کیا کہ اس کے علاقے کے قریب موجود غیر ملکی فوجی تنصیبات مسلسل خطرے میں ہیں، اور بعد ازاں انہوں نے امریکی حملوں کا جواب دینے کا اعلان بھی کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایرانی افواج ’’کسی بھی حملے یا خطرے کو بلا جواب نہیں چھوڑیں گی‘‘ اور خبردار کیا کہ ’’اگر محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکل جائیں۔‘‘
دوسری جانب اردن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے پانچ میزائل مار گرائے ، جن کا ہدف موافق السلطي ایئر بیس تھا۔ اس اڈے پر ماضی میں امریکی ایف-35 جنگی طیارے اور دیگر فوجی طیارے تعینات رہے ہیں۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ بم ڈسپوزل ماہرین نے مار گرائے گئے میزائلوں کے ملبے کا معائنہ کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کی صورت میں عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، ایران کا انتباہ
19/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
حرمین شریفین کا تحفظ ناقابلِ سمجھوتہ، سعودی عرب کی دفاع کے لیے ہر ضروری مدد کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
19/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشاور کے نواحی علاقے متنی میں مشترکہ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک
19/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26386 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15623 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11917 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9271 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7528 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5482 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C