ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں تقریباً 1,900 افراد ہلاک
👁️ 267 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں تقریباً 1,900 افراد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو)28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے مختلف ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر کم از کم تقریباً 1,900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران میں کم از کم 1,270 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کے مطابق جنگ میں 1,300 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں، تاہم دونوں اعداد میں فرق کی وجہ واضح نہیں ہے۔
لبنانی حکام کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 594 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 84 بچے بھی شامل ہیں۔
عراقی پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کے مطابق عراق میں بھی حملوں میں کم از کم 16 افراد مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیل میں اب تک 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے نو افراد یکم مارچ کو بیت شیمش نامی شہر میں ایک ایرانی میزائل حملے میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں اس کے دو فوجی بھی مارے گئے۔
امریکی فوج کے مطابق ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران تاحال اس کے سات فوجی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملک میں چار افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب 28 فروری کو ایک ایرانی میزائل جنوبی شامی شہر سویدا میں ایک عمارت کو لگا۔
متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے جنوب مشرق میں واقع شہر الخرج میں ایک رہائشی علاقے پر ایک گولہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔
بحرین میں بھی اب تک دو افراد مارے جا چکے ہیں اور اتنے ہی کویت میں بھی، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران ملکی وزارت داخلہ کے اہلکار اور دو فوجی بھی مارے گئے۔
عمان میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا، جب مسقط کے ساحل کے قریب ایک گولہ ایک آئل ٹینکر کو لگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3446 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C