30/April/2026

ایران کا افزودہ یورینیم اصفہان کمپلیکس میں موجود ہے، رافائل گروسی

👁️ 108 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کا افزودہ یورینیم اصفہان کمپلیکس میں موجود ہے، رافائل گروسی

ایران کا افزودہ یورینیم اصفہان کمپلیکس میں موجود ہے، رافائل گروسی

برسلز (ڈیلی اردو) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائیریکٹر جنرل رافائل گروسی نے صحافیوں کو بتایا: ’مجھے شبہ ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے ایٹمی کمپلیکس میں موجود ہے۔‘

 

گروسی نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر میں 12 روزہ جنگ کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد اس کمپلیکس کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت دیکھی جا سکتی ہے ’ہم اب بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔‘

 

انھوں نے بتایا کہ آئی اے ای اے فردو اور نطنز کمپلیکسز کا معائنہ کرنا چاہتا ہے، امکان ہے کہ وہاں اب بھی کچھ ایٹمی مواد موجود ہے۔

 

امریکہ اور اسرائیل نے جولائی 2025 میں 12 روزہ جنگ کے دوران اصفہان، نطنز اور فردو کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

 

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے بدھ کے روز کہا: ’ایران کا تمام افزودہ یورینیم ہمیشہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی مکمل نگرانی میں رہا ہے اور اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ ایران کے ایٹمی مواد کا ایک گرام بھی کہیں منتقل کیا گیا ہو۔‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C