ایران کی ایما پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش: پاکستانی شہری آصف مرچنٹ مجرم قرار
👁️ 331 بار دیکھا گیا
ایران کی ایما پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش: پاکستانی شہری آصف مرچنٹ مجرم قرار
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز) امریکہ کے محکمہ انصاف کے مطابق ایرانی ایما پر دو سال قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم امریکی سیاستدانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر جمعے کو پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 47 سالہ پاکستانی بزنس مین آصف مرچنٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020 میں واشنگٹن کی جانب سے ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے ہلاک ہونے کے بدلے میں ٹرمپ اور دیگر شخصیات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی۔
وفاقی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ 2024 کے اس منصوبے کے اہداف میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی سفیر نکی ہیلی بھی شامل تھیں، جنہوں نے اس سال رپبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑا۔
محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق آصف مرچنٹ کو ایرانی حکام کی ہدایت پر پیسوں کے عوض قتل اور قومی سرحدوں سے باہر دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی کوشش کا قصوروار قرار دیا گیا۔
آصف مرچنٹ کے خلاف مقدمے کی کارروائی نیویارک شہر کے علاقے بروکلین میں گذشتہ ہفتے شروع ہوئی تھی۔ آصف مرچنٹ نے اعتراف کیا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ اس منصوبے میں شامل ہوئے تاکہ تہران میں اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
آصف مرچنٹ پاکستان میں تقریباً 20 سالہ بینکاری کے کیریئر کے بعد مختلف کاروباروں میں شامل ہوئے، جن میں کپڑے، گاڑیاں، کیلے کی برآمد اور انسولیشن کی درآمد شامل ہے۔ ان کے دو خاندان ہیں، ایک پاکستان میں اور دوسرا ایران میں، جہاں انہیں 2022 کے آخر میں پاسداران انقلاب کے ایک انٹیلیجنس اہلکار سے متعارف کروایا گیا۔
آصف مرچنٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں کبھی کسی مخصوص شخص کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا گیا، تاہم ان کے ایرانی رابطہ کار نے تین افراد کے نام لیے: صدر ٹرمپ، سابق صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی سفیر نکی ہیلی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے پہلے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ محکمہ انصاف نے بتایا کہ اپریل 2024 میں آصف مرچنٹ نے جس شخص سے مدد کے لیے رابطہ کیا، اس نے ان کی سرگرمیوں کی اطلاع دی اور خفیہ مخبر بن گیا۔ آصف مرچنٹ کو اسی سال گرفتار کر لیا گیا اور انہوں نے جرم سے انکار کیا۔
پاسداران انقلاب ایران میں ایک مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، جس میں فوجی، اقتصادی طاقت اور ایک وسیع انٹیلیجنس نیٹ ورک شامل ہے۔ تہران نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ اس نے ٹرمپ یا دیگر امریکی حکام کو نشانہ بنایا۔
آصف مرچنٹ کے مبینہ منصوبے میں متعدد مجرمانہ سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں ہدف کے گھر سے دستاویزات یا یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنا، احتجاج کی منصوبہ بندی کرنا اور کسی سیاست دان یا سرکاری افسر کو قتل کرنا شامل تھا۔
امریکی حکام کے مطابق آصف مرچنٹ نے یو سی کے ذریعے پانچ ہزار ڈالر ایڈوانس ادا کیا اور قتل کی پیشگی ادائیگی کے بعد جمعہ 12 جولائی 2024 کو امریکہ چھوڑنے کا ارادہ کیا، لیکن قانون نافذ کرنے والے ایجنٹس نے اسے ملک چھوڑنے سے پہلے گرفتار کر لیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے آصف رضا مرچنٹ نے امریکی عدالت میں بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ منصوبے کے ممکنہ اہداف میں صدر ٹرمپ، صدر جو بائیڈن اور سابق سفیر نکی ہیلی شامل تھے۔
آصف رضا مرچنٹ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی بینک کی برانچ میں بطور مینیجر کام کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے بھائی عامر رضا کو کالعدم سپاہ صحابہؓ نے 1995 میں ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کیا تھا۔
آصف مرچنٹ کے خلاف الزامات کی تفصیل
اپریل 2024 میں آصف مرچنٹ پاکستان سے امریکہ پہنچے اور ایک شخص سے رابطہ کیا جس سے انہیں منصوبے میں مدد مل سکتی تھی۔
جون 2024 میں نیویارک میں خفیہ افسر (یو سی) سے ملاقات اور منصوبے کی وضاحت کی۔
ممکنہ اہداف کے لیے قتل کے منظرنامے کی منصوبہ بندی کی اور مالی انتظامات کیے۔
جمعہ 12 جولائی 2024 کو گرفتار ہونے سے پہلے پانچ ہزار ڈالر پیشگی ادائیگی بھی کی۔
امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ آصف مرچنٹ کو بین الاقوامی دہشت گردی اور پیسوں کے عوض قتل کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا، اور انہیں عمر قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یہ مقدمہ ایسے وقت میں زیر سماعت ہے جب 28 فروری سے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:“میں نے انہیں پہلے قتل کر دیا قبل اس کے کہ وہ مجھے قتل کریں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C