ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی ناکام، یورینیم ذخائر کا پتہ نہیں چل سکا، آئی اے ای اے سربراہ
👁️ 170 بار دیکھا گیا
ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی ناکام، یورینیم ذخائر کا پتہ نہیں چل سکا، آئی اے ای اے سربراہ
ڈیووس (ڈیلی اردو) سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ سماجی بدامنی کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ ’ناممکن‘ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر پر تنازع اور بم زدہ تنصیبات تک رسائی میں ناکامی ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتی۔
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران نے ابھی تک اپنی خصوصی رپورٹ آئی اے ای اے کو پیش نہیں کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ صورتحال ہمیشہ نہیں چل سکتی کیونکہ کسی وقت مجھے کہنا پڑے گا کہ مجھے نہیں معلوم یہ یورینیم ذخائر کہاں ہیں، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان مواد کی قسمت جاننے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی نتیجہ یا الزام نہیں ہے لیکن ایران کو بطور عدم پھیلاؤ معاہدے کا رکن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔
آئی اے ای اے کے مطابق ایران کے 13 جوہری مقامات کا معائنہ کیا جا چکا ہے جن پر بمباری نہیں ہوئی، تاہم نطنز، فردو اور اصفہان جیسے تین اہم مقامات تک رسائی اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔ ایران کے یورینیم ذخائر کی آخری بار تصدیق سات ماہ قبل ہوئی تھی، حالانکہ ایجنسی کے رہنما خطوط کے مطابق یہ جانچ ہر ماہ ہونی چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26424 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15658 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11963 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7577 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5558 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C