ایران کی غیر مشروط سرنڈر کے بغیر کوئی ڈیل نہیں، امریکی صدر
👁️ 153 بار دیکھا گیا
ایران کی غیر مشروط سرنڈر کے بغیر کوئی ڈیل نہیں، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کا خاتمہ تہران کی جانب سے صرف غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل بطور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب ناقابل قبول قرار دے چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج چھ مارچ بروز جمعہ کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی شرط صرف تہران کا ’’غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا‘‘ ہی ہو گی۔ ان کا یہ تازہ بیان ایک ہفتہ قبل اسرائیل کے ساتھ مل کر تہران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا، ’’اس کے بعد، اور ایک عظیم اور قابل قبول رہنما کے انتخاب کے بعد، ہم اور ہمارے بہت سے شاندار اور نہایت بہادر اتحادی اور شراکت دار ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے آئندہ رہنما کے انتخاب کے عمل میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ایران کے ہلاک کر دیے گئے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کی ان کے والد کے جانشین کے طور پر تقرری کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3622 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C