ایران کے حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی ردعمل متوقع
👁️ 345 بار دیکھا گیا
ایران کے حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی ردعمل متوقع
ریاض (ڈیلی اردو رپورٹ) سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق ملاقات میں ایران کی مبینہ جارحیت اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حملے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایران دانشمندی سے کام لیتے ہوئے کسی غلط اندازے سے گریز کرے گا۔
سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے مملکت کے خلاف ایرانی حملوں اور انہیں روکنے کے لیے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے فریم ورک میں ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو کی۔
اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیرِ دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شریک تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں آرمی چیف کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق بھی موجود تھے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب واقع بڑے شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ 2019 میں بھی اسی آئل فیلڈ کو یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے حالیہ حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب نے پہلی مرتبہ ایران کے خلاف ممکنہ مشترکہ فوجی اقدامات کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ سعودی عرب پر مزید حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے، بصورت دیگر پاکستان مملکت کے دفاع کے لیے عملی اقدامات کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دفاعی تعاون موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ بھی طے شدہ ہے، جس کے تحت خطے میں کسی بھی ممکنہ خطرے یا جارحیت کی صورت میں باہمی تعاون، دفاعی رابطہ کاری اور مشترکہ اقدامات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26382 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C