ایران کے خلاف کارروائی میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی
👁️ 301 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف کارروائی میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی ارد) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری امریکی فوجی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور امریکی فوجی دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔
سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق مذکورہ اہلکار ایران کی جانب سے کیے گئے ابتدائی جوابی حملوں میں شدید زخمی ہوا تھا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی وقت کے مطابق پیر کو قریب دوپہر تک ایران کے خلاف واشنگٹن کی فوجی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار تھی، تاہم بعد ازاں جاری کی گئی تازہ اپ ڈیٹ میں بتایا گیا کہ مشرقی وقت کے مطابق شام 4 بجے تک یہ تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی۔
سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا کہ امریکی افواج نے ایک ایسے مقام سے دو فوجیوں کی باقیات بھی برآمد کر لی ہیں جو ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران نشانہ بنا تھا۔ یہ دونوں اہلکار پہلے لاپتہ قرار دیے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C