ایران کے عراقی کردستان میں کرد اپوزیشن کے مراکز پر ڈرون حملے
👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایران کے عراقی کردستان میں کرد اپوزیشن کے مراکز پر ڈرون حملے
عراق (ڈیلی اردو/اے ایف پی) عراقی کردستان میں جمعے کے روز ایرانی کرد اپوزیشن گروپ کی تنصیبات ڈرون حملوں کا نشانہ بنیں، جو حالیہ دنوں میں اس نوعیت کے حملوں کی تازہ کڑی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سے لدے چھ ڈرونز نے اربیل کے مضافات میں ایران کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے ہوئے۔
ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک ڈرون نے اربیل کے شمال مشرق میں اسی گروپ کے ایک دفتر کو بھی نشانہ بنایا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی افواج اس سے قبل بھی پڑوسی ملک عراق میں ایرانی اپوزیشن کے کرد گروپوں پر حملے کر چکی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے کرد اپوزیشن قوتوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جبکہ اطلاعات ہیں کہ واشنگٹن ایرانی کردوں کو تہران میں ملکی قیادت کے خلاف بغاوت پر ابھار رہا ہے۔
عراق نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
عراق کے خود مختار خطے عراقی کردستان کے حکام نے بھی امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا عہد کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کی صورت میں عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، ایران کا انتباہ
19/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26387 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9272 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7530 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5484 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C