ایران گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرے، اقوامِ متحدہ
👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرے، اقوامِ متحدہ
جنیوا (ڈیلی اردو/اے ایف پی)چمہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کے لیے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز احتجاج کے منتظمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کو کچلنے کی کارروائیوں کے تین برس مکمل ہونے پر مظاہرے کے لیے جمع ہوں۔
2019 میں ہلاک ہونے والوں کی یاد منانے کی کال نے 16 ستمبر کر ہلاک ہونے والی 22 سالہ مہساامینی کی موت پر احتجاج میں ایک نئی جان ڈالی دی۔ مہسا امینی حجاب درست طور پر نہ پہننے کے الزام میں ایران کی اخلاقیات سے متعلق پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گئی تھیں۔
اے ایف پی نے تصدیق کی ہے کہ آن لائن وڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ تہران کا ایک بڑا چوک کاروں کے ہارنز اور “آزادی، آزادی” کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تہران کے مشہور گرینڈ بازار اور اس کے قریب تہران پارس نامی آبادی میں دکانیں بند رہیں۔
بعد ازاں لوگ دیگر شہروں کی سڑکوں پر بھی نکل آئے جن میں بندر عباس اور شیراز بھی شامل ہیں اور خواتین خاموشی سے اپنے حجاب اتار کر فضا میں لہراتی رہیں۔
منگل کے روز اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایران سے کہا کہ وہ پر امن مظاہروں میں شریک ہونے والے ہزاروں گرفتار افراد کو رہا کرے جب کہ ایک شخص کو پہلے ہی موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان جیریمی لارنس نے کہا کہ ایران سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف تمام الزامات فوری طور پر ختم کرے اور ایران کو خبرادار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ایران صرف انتہائی سنگین جرائم کی صورت میں ہی سزائے موت کا حکم دے سکتا ہے۔
جنیوا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لارنس نے کہا،” ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر پر امن مظاہروں میں شرکت پر گرفتار کیے گئے لوگوں کو رہا کریں اور ان کے خلاف تمام الزامات واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا قانون لوگوں کے پر امن اجتماع اور آزادی اظہار کی حفاظت کرتا ہے
ایران میں ’خدا کے خلاف جنگ ‘ اور مبینہ طور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ’ئروے زمین پر بد عنوانی‘ کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے جب کہ کم از کم نو لوگوں پر ایسے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کی سزا موت ہو سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C