ایران 90 فیصد افزودہ یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی صدر روحانی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ایران 90 فیصد افزودہ یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی صدر روحانی
تہران (ڈیلی اردو/شِنہوا) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران 90 فیصد خالص افزودہ یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ا دارے آئی آر این اے کی رپورٹ کے مطابق روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے مقصد کے حصول کے لئے ایران کی جوہری توانائی تنظیم نے اعلیٰ درجے کی (خالص) افزودہ یورینیم تیار کرنے کی اپنی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی دن ایک ری ایکٹر کے لئے 90 فیصد (افزودہ یورینیم) کی ضرورت پڑی تو ہمیں پرامن طریقے سے ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دباؤ بھی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی پیشرفت کو نہیں روک سکاہے۔
اپریل میں ایران کے وسطی علاقے میں واقع نا تنز کے افزودگی مرکز میں بلیک آؤٹ کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوہری تنصیب کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا اور اعلان کیا کہ اس نے 60 فیصد خا لص افزودہ یورینیم تیار کرنا شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C