ایمان مزاری نے والدہ کی زبان کنٹرول کرنیکی یقین دہانی کرائی، پھر اپنی زبان کنٹرول نہیں کی، اسلام آباد ہائیکورٹ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایمان مزاری نے والدہ کی زبان کنٹرول کرنیکی یقین دہانی کرائی، پھر اپنی زبان کنٹرول نہیں کی، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ بی بی سی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام صوبوں سے رپورٹ لیکر عدالت کو آگاہ کریں جبکہ پولیس کو آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ’ایمان مزاری اس عدالت میں موجود تھیں جب میں نے کہا کہ اپنی ماں کی زبان کنٹرول کریں اور انھوں نے یقین دہانی کرائی پھر اپنی زبان خود کنڑول نہیں کی۔‘
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کے دوران شیریں مزاری کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور قیصر امام نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ ’ہمیں ایسی درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حالات ہی کچھ ایسے بن چکے ہیں۔‘
وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کے خلاف درج دو درخواستوں میں دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات لگائی گئیں اور دو کیسز میں گرفتاری کے بعد دونوں میں ضمانت پر رہائی ہوئی لیکن اڈیالہ جیل کے باہر سے ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور ایمان مزاری کو کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست کی کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر کسی اور مقدمہ میں لے جانے سے روکا جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت ہم نارمل حالات سے نہیں گزر رہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم بڑے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں کہا کہ 2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک سال ہے۔
ایمان مزاری کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانون کے مطابق عدالت دیکھ سکتی ہے۔ انھوں نے موقف اپنایا کہ ان کی موکلہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمات کے بارے میں بدھ تک صوبوں سے رپورٹس طلب کرکے آگاہ کریں۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ ایمان مزاری کے خلاف 20 اگست کے بعد کا کوئی وقوعہ ہے تو اس میں گرفتار نا کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C