لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
👁️ 7 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لکی مروت کے علاقے کوٹکائی میں مبینہ دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کواڈ کاپٹر کے ذریعے ٹھکانے پر بارودی مواد گرایا گیا، جس سے وہاں موجود مسلح افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں رضوان عرف سید بھی شامل ہے، جسے مبینہ طور پر گروپ کا کمانڈر بتایا جاتا ہے، جبکہ دوسرا ہلاک شخص مصطفیٰ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مزید چار دہشتگرد زخمی ہوئے۔ کارروائی مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک گروپ کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد کی گئی، جسے عدنان گروپ سے منسلک بتایا جاتا ہے۔
کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی مزید بڑھا دی ہے اور مشتبہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے ساتھ ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C