21/October/2022

ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

👁️ 97 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ ایک ماہ کےدوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے کا دوسرا واقعہ ہے، حادثے کا شکار ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر میں پنچ افراد سوار تھے۔

گوہاٹی کے ڈیفنس پی آر او نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے اور جس جگہ حادثہ ہوا ہے وہاں سڑک کے ذریعے نہیں پہنچا جاسکتا۔

اس سے قبل 12 اکتوبر کو بھارتی بحریہ کا ایک MiG-29K طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد گوا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم اس طیارے کا پائلٹ بچ گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C