باجوڑ میں مسجد کے قریب دھماکا، ایک شخص ہلاک
👁️ 129 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں مسجد کے قریب دھماکا، ایک شخص ہلاک
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے ترغاؤ میں مسجد کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 60 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق ترغاؤ میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں شہزادہ میاں ولد زر سید میاں ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش خار ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
ڈی ایس پی سعید الرحمن نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شہزادہ میاں ولد زر سید میاں کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیمیں دھماکے کی نوعیت اور اس میں ملوث عناصر کے تعین کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
ڈی ایس پی سعید الرحمن کے مطابق ترغاؤ برنگ میں مسجد کے قریب پیش آنے والے آئی ای ڈی دھماکے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں سے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C