بدخشاں: طالبان گورنر کی فاتحہ کی تقریب میں دھماکا، 15 افراد ہلاک، 50 زخمی
👁️ 21 بار دیکھا گیا
بدخشاں: طالبان گورنر کی فاتحہ کی تقریب میں دھماکا، 15 افراد ہلاک، 50 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک نائب گورنر کی فاتحہ کی تقریب کے دوران مسجد میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے قائم مقام گورنر اور مستقل نائب گورنر دو روز قبل خودکش کار بم حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدخشاں صوبے کے قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی کی فاتحہ خوانی کی تقریب مسجد میں جاری تھی کہ دھماکا ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، دھماکے کی نوعیت تاحال علم نہیں ہوسکا، ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ صمیم بھی ہلاک ہوئے۔
اطلاعات و ثقافت کے سربراہ معاز الدین احمدی نے دھماکے کی تصدیق کی، اور بتایا کہ فیض آباد شہر کی مسجد نبوی میں دھماکا اس وقت ہوا جب دھماکے میں جاں بحق نائب گورنر نثار احمد کی فاتحہ خوانی ہورہی تھی۔
مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں کئی ہلاکتیں ہوئیں ہیں تاہم اس کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی۔
بدخشاں کے قائم مقام گورنر سمیت 2 افراد منگل کو خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے، واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C