30/March/2026

برطانوی نیوی کا ڈرون آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کیلئے تعینات

👁️ 110 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
برطانوی نیوی کا ڈرون آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کیلئے تعینات

برطانوی نیوی کا ڈرون آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کیلئے تعینات

لندن (ڈیلی اردو) برطانوی رائل نیوی کے لینڈنگ شپ RFA Lyme Bay کو بارودی سرنگیں تلاش کرنے والی جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے  لیس کیا جا رہا ہے، کیونکہ برطانوی وزراء اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ ایران کے آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے برطانیہ کو کردار ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

منصوبے کے تحت RFA Lyme Bay کو ایسے جدید آلات سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جو اسے آبدوز نما ڈرونز اور بغیر عملے کے مائن ہنٹنگ کشتیوں کے استعمال کے قابل بنا دیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق یہ اپ گریڈ نیوی کی طویل المدت کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت، اگر خطے کی صورتحال نے ایسی کارروائی ناگزیر بنا دی تو مستقبل میں خودکار مائن ہنٹرز کے ذریعے آبنائے ہرمز میں موجود ممکنہ بارودی خدشات کو صاف کیا جا سکے۔ 

 

برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر  آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ممکنہ فوجی منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جو اس وقت تہران کی جانب سے مؤثر طور پر بلاک کی جا چکی ہے اور جہاں سے دنیا کے تیل اور گیس کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنگی جہاز روانہ کریں تاکہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکے، لیکن اب تک مغربی ممالک نے اس مطالبے کو قبول نہیں کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C