برطانیہ نے خلیج عمان میں ایرانی ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
برطانیہ نے خلیج عمان میں ایرانی ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی
لندن (ڈیلی اردو/وی او اے) برطانیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی ہتھیاروں کی ایک اور غیر قانونی کھیپ پکڑی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران سے سمندری راستے سے بھیجی گئی چھ غیر قانونی کھیپیں پکڑی جا چکی ہیں۔
غیر قانونی بھیجی جانے والی اس ساتویں کھیپ کا اعلان برطانیہ نے جمعرات کو کیا۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ضبطی گزشتہ ماہ خلیج عمان میں ہوئی تھی۔
برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے 23 فروری کو ایک ایرانی جہاز کی نگرانی شروع کی جو رات کی تاریکی کی آڑ لے کر تیزی سے سفر کر رہا تھا۔
برطانوی بحری جہاز ایچ ایم ایس لنگاسٹر نے ایرانی جہاز سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جسے مشتبہ سمگلروں نے نظرانداز کرتے ہوئے ایرانی سمندری حدود میں واپس جانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد برطانیہ کی رائل نیوی کے اہلکار پیچھا کر کے ایرانی جہاز پر سوار ہو گئے۔
امریکہ نے جمعرات کو کہا کہ اس نے اس آپریشن کے دوران، جو یمن تک غیر قانونی ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تاریخی طور پر استعمال ہونے والے راستے کے ساتھ تھا، فضائی نگرانی فراہم کی۔
بحرین میں مقیم برطانیہ اور امریکی بحری افواج کی سینٹرل کمانڈ دونوں نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز ، روسی قسم کے 9 ایم 133 ایرانی ساختہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل لے جا رہا تھا۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر باربرا ووڈورڈ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر کہا کہ انہوں نے اس ضبطی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مطلع کر دیا ہے۔
امریکہ کے مطابق گزشتہ تین مہینوں میں یہ ساتواں موقعہ ہے جب مغربی اتحادیوں نے ایران سے ہتھیار اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ایرانی جہازوں کا راستہ روکا ہے۔
Photos of #Iran|ian weapons seized by #Britain during an operation in the #GulfofOman last month@US5thFleet says US forces helped w/airborne ISR
Cargo included Iran's versions of #Russia's 9M133 Kornet anti-tank guided missiles & medium-range ballistic missile components pic.twitter.com/iZScu658Ey
— Jeff Seldin (@jseldin) March 2, 2023
امریکہ کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز روکے جانے کے ان واقعات کے نتیجے میں 5,000 سے زائد ہتھیار، 16 لا کھ سے زیادہ بارودی گولیاں ، راکٹوں کے لیے 7000 فیوز، راکٹ کے ذریعے داغے جانے والے دستی بموں کے لیے 2،100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، 30 اینٹی ٹینک، گائیڈڈ میزائل ، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے اجزا اور 80 لاکھ ڈالر مالیت کی غیر قانونی منشیات پکڑی ہیں۔
اس ہفتے کے شروع میں، ایک اعلیٰ امریکی دفاعی اہل کار نے خبردار کیا تھا کہ روس کے ساتھ ایران کے بڑھتے ہوئے تعاون نے تہران کی حکومت کو “عالمی چیلنج” بنا دیا ہے۔
منگل کو صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع ڈانا سٹرول نے “ایران اور روس کے درمیان منفی تعاون پر کنٹرول کے لیے عالمی اتحاد پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C