برطانیہ نے ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
👁️ 104 بار دیکھا گیا
برطانیہ نے ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے روس کی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ ویگنر گروپ کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ایک ممنوعہ تنظیم بنانے کے لیے تیار تھا اور اسے داعش اور القاعدہ کے برابر کردیا گیا تھا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم سیکریٹری نے کہا ہے کہ ویگنر ایک پُرتشدد تنظیم ہے جس نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیرون ملک فوجی ہتھیار کے طور پر کام کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ہوم سیکریٹری کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ سیدھی اور آسان بات یہ ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں اور یہ پابندی کا حکم برطانیہ کے قانون میں واضح ہے۔
برطانوی ہوم سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ویگنر لوٹ مار، تشدد اور قتل عام میں ملوث رہا، اس گروپ کی یوکرین، مشرق وسطیٰ اور افریقا میں کارروائیاں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم اس دہشت گرد تنظیم کو کالعدم قرار دے رہے ہیں اور یوکرین کی جہاں تک ممکن ہے مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت ہوم سیکریٹری کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر وہ کسی تنظیم کو دہشت گردی میں ملوث سمجھتے ہیں تو اسے کالعدم قرار دے سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C