28/November/2025

بغداد: مسلح جھڑپ کے دوران 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی، 30 غیرملکی گرفتار

👁️ 230 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بغداد: مسلح جھڑپ کے دوران 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی، 30 غیرملکی گرفتار

بغداد: مسلح جھڑپ کے دوران 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی، 30 غیرملکی گرفتار

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے جمعہ کے روز بتایا کہ صوبہ میسان میں مسلح جھڑپ کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق، “میسان کے ضلع الکحلاء میں مطلوب افراد کے ساتھ مسلح جھڑپ کے نتیجے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔”

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں مطلوب افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ادھر بغداد الرصافة پولیس کمانڈ کے مطابق مختلف علاقوں میں کیے گئے وسیع سیکیورٹی آپریشنز کے دوران اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر 30 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسری صدر پولیس ڈویژن، صمود، سبع قصور اور حی طارق پولیس اسٹیشنز نے نجدة فورس اور دیگر یونٹس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں مختلف ممالک کے 30 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C