17/February/2025

بلوچستان: آواران میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، لیفٹننٹ سمیت 7 زخمی

👁️ 89 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: آواران میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، لیفٹننٹ سمیت 7 زخمی

بلوچستان: آواران میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، لیفٹننٹ سمیت 7 زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع آواران میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک افسر سمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق تحصیل مشکی کے پہاڑی علاقے میں مسلح علیحدگی پسندوں نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دُھند فائرنگ کھول دی، جس سے قافلے میں شامل فرنٹیر کور بلوچستان کے دو اہلکار ہلاک اور لیفٹیننٹ کاشف سمیت دیگر سات زخمی ہوگئے۔جبکہ زحمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم، آپریشن کی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی گئیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جن شدت پسندوں کے ساتھ تصادم ہوا، ان کاتعلق کس گروپ سے تھا۔ کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری بھی نہیں لی ہے۔

پاکستانی صوبہ بلوچستان میں کئی علیحدگی و عسکریت پسند گروپ متحرک ہیں، جو سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C