بلوچستان: خاران جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، جج اغواء، عمارت نذرِ آتش
👁️ 584 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، جج اغواء، عمارت نذرِ آتش
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خاران میں پیر کے روز بلوچ عسکریت پسندوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر کے عمارت کو نذرِ آتش کر دیا اور ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی جج کی تلاش کے لیے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں کیں، اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ تاہم شدید آتشزدگی کے باعث کمپلیکس میں موجود عدالتی ریکارڈ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ پولیس نے تمام اہم راستوں پر ناکہ بندی کر کے علاقے کی نگرانی تیز کر دی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس واقعے کے بعد صوبائی حکومت نے بھی ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور خاران میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
پچھلے اغوا کی کامیاب بازیابی
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو حال ہی میں بازیاب کر لیا گیا۔ انہیں وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔ حنیف نورزئی کی رہائی میں ڈپٹی کمشنر کیچ اور قبائلی شخصیات کی کوششیں رنگ لائیں، اور مسلح افراد نے انہیں بدھ کی شب رہا کر دیا تھا۔
محمد حنیف نورزئی کو 3 جون 2025 کو کیچ سے کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنے خاندان، ڈرائیور اور محافظوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ اغوا کاروں نے صرف انہیں اپنے ساتھ لے جایا، جبکہ ان کی اہلیہ اور محافظوں کو چھوڑ دیا گیا تھا۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے حملے صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لیے بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26387 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5485 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C