بلوچستان: دالبندین میں بلوچ لبریشن آرمی کا پولیس تھانے پر حملہ، 10 قیدی فرار
👁️ 315 بار دیکھا گیا
بلوچستان: دالبندین میں بلوچ لبریشن آرمی کا پولیس تھانے پر حملہ، 10 قیدی فرار
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کا ہیڈکوارٹر دالبندین میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے ہفتے کے روز پولیس تھانے پر حملہ کر دیا اور شہر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی۔
سرکاری حکام کے مطابق دہشت گرد شہر میں داخل ہوئے اور تھانہ سٹی کو نشانہ بنایا، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ تھانے کو معمولی نقصان پہنچا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے کہا کہ حملہ آوروں نے تھانے سمیت شہر میں تین مختلف مقامات پر ناکے قائم کیے، تاہم ایس ایس پی چاغی کی قیادت میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق تھانے میں موجود دس سے زائد زیر تفتیش قیدی فرار بھی ہوگئے۔ حملے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں تھانے کے گیٹ اور دیواروں پر گولیوں کے نشانات، مین گیٹ پر نقصان اور بعض حصوں کے جلے ہوئے آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ شہر میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
دالبندین، ضلع چاغی کا ہیڈکوارٹر ہے اور کوئٹہ سے تقریباً ساڑھے تین سو کلومیٹر مغرب میں ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ علاقہ ماضی میں بھی بدامنی کے واقعات سے متاثر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C