بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرینگے، صدر زرداری
👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرینگے، صدر زرداری
اسلام آباد(ڈیلی اردو) پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقبے کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی ترقی کے لیے اسے مطلوبہ وسائل اور خصوصی توجہ فراہم کی جانی چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی حمایت حاصل کرنے والے دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا وقت دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈی جی آئی اے ای اے کا شام میں کئی ٹن جوہری مواد کی موجودگی کا انکشاف
20/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کا اعلان، معاون ممالک کو بھی خبردار کردیا
20/August/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکہ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ اور اعلیٰ عہدیدار پر نئی پابندیاں
20/August/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمنی فوج کے ڈرون حملے میں عبدالملک حوثی کے بھائی کا محافظ ہلاک
19/August/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج نے نیل الازرق میں اہم پل تباہ کردیا
19/August/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش کے 7 ارکان گرفتار، وفاقی حکام کے حوالے
19/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26235 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15483 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11774 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9060 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7352 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4993 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C