بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
👁️ 299 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات سے اغوا کیے گئے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
قلات پولیس کے سربراہ زاہد شاہ کے مطابق محمد وسیم کی لاش کوئٹہ-کراچی شاہراہ کے قریب ایک ویران علاقے سے ملی۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش گزشتہ روز کراچی روانہ کر دی گئی۔
محمد وسیم کو 20 مئی کو ضلع قلات کے علاقے محمد تاوہ سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ایک نجی گاڑی میں کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔ وہ بلوچستان کے سرحدی ضلع ژوب میں واقع ایئرپورٹ پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف فرائض انجام دے رہے تھے۔
اغوا کے بعد کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے محمد وسیم کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع قلات بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ماضی میں بھی سکیورٹی فورسز، سرکاری اہلکاروں اور مسافروں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C