بلوچستان: قلعہ عبد اللہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش کار بم حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلعہ عبد اللہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش کار بم حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریبی ضلع قلعہ عبداللہ میں طالبان نے فرنٹئیر کور (ایف سی) کے گلستان کیمپ پر خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق 26 جنوری کی شب ضلع قلعہ عبد اللہ میں ایف سی کے ایک کیمپ پر پاکستانی طالبان نے حملہ کیا ہے۔
سرکاری حکام نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات گئے تک سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا لیکن تا حال سرکاری سطح پر کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
تاہم سرکاری حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
پاکستانی فوج نے 28 جنوری کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندوں نے قلعے کے اندر داخل ہونے کی کوشش جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا جس پر شدت پسندوں نے پوسٹ کے دیوار سے بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرا دیا۔
سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں سمیت 5 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ حملے میں 2 اہلکار بھی مارے گئے.
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے قلعہ عبد اللہ میں ایف سی کے ایک مرکز پر حملہ کیا ہے اور دیگر مجاہدین کیمپ کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں خودکش بمباروں نے بھی حصلہ لیا۔
تنظیم کے مطابق یہ حملہ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عزیر الرحمٰن عرف قاری اسمٰعیل کی ہلاکت اور مہمند میں ڈرون حملے کا انتقام لینے کے لیے کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ٹی ٹی پی کے شیڈو گورنر عزیر الرحمٰن عرف قاری اسمٰعیل قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے باغ میں پاکستانی فوج کے آپریشن میں تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔
قاری اسماعیل خالد خراسانی کا قریبی ساتھی تھا، پاکستانی طالبان نے قاری اسمٰعیل کو حال ہی میں ضلع خیبر کا شیڈو گورنر (ولی) نامزد کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C