بلوچستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں میں کیپٹن سمیت چھ فوجی ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں میں کیپٹن سمیت چھ فوجی ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں فوج کے ایک کیپٹن سمیت سکیورٹی فورسز کے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانے بنانے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکریت تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ ہونے والی متعدد جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے حالیہ ہفتوں میں سکیورٹی خدشات میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تازہ واقعات کیا ہیں؟
پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ ‘انٹر سروسز پبلک ریلیشنز’ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان میں اتوار کے روز دہشت گردی کے تین مختلف واقعات پیش آئے، جس میں ایک فوجی کیپٹن سمیت سکیورٹی فورسز کے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ان میں سے پانچ فوجی اتوار کو ضلع کوہلو میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل دن میں افغانستان کی سرحد کے قریب ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک فوجی اور ایک جنگجو ہلاک ہو گیا تھا۔ ضلع ژوب کے سمبازہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ اس میں بھی دو فوجی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کے ایک حملے میں 11 عام شہری زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قصبہ حب میں بھی ایک اور دستی بم حملے سے حملہ کیا گیا، جس میں تین مزید شہری زخمی ہوئے۔
حال ہی میں دارالحکومت اسلام آباد میں ایک کار بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا تھا اور اس واقعے کے صرف دو روز بعد ہی یہ واقعات پیش آئے ہیں۔
تشدد بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟
صوبہ بلوچستان افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے متصل واقع ہے۔ حال ہی میں پاکستانی طالبان نے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اسی کے بعد سے ہی تشدد میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان کے نام سے معروف یہ شدت پسند گروپ افغان طالبان سے مختلف ہے، تاہم ان کا اتحادی بھی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی ملک میں کئی دہائیوں سے جاری پر تشدد کارروائیوں میں 80,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلاء کے درمیان جب سے طالبان نے کابل کے اقتدار پر قبضہ کیا ہے، تبھی سے پاکستانی طالبان کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔
صوبے بلوچستان کو ایک مدت سے عسکریت پسندوں، فرقہ پرست گروہوں اور قوم پرست علیحدگی پسندوں کی طرف سے باقاعدگی سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تشدد میں اضافے کی ایک وجہ بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عسکریت پسندوں اور باغیوں کی ناراضی بھی بتائی جاتی ہے۔
بیجنگ بلوچستان کو سڑک اور ریل منصوبوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے صوبے سنکیانگ سے ملانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں چین کی حکومت پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ سنکیانگ صوبے میں مسلم اقلیت ایغوروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C