بلوچستان: نصیر آباد میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 238 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نصیر آباد میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار نصیرآباد کے قریب آر سی ڈی ہائی وے پر موجود ہیں، جس پر کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد کلورٹ پل کے قریب جبکہ دوسرے کو ایک کمپاؤنڈ کا محاصرہ کرکے ہلاک کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ایس ایم جی، تقریباً 75 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے بھرے دو کنستر، دو موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
مزید برآں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے چھ میگزین، ایک ایس ٹی او ایس ڈیوائس اور بارود رکھنے والی جیکٹ بھی برآمد کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C