بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
👁️ 99 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے نوشکی شہر کے علاقے احمدوال اسٹاپ پر سی ٹی ڈی کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت محمد افضل محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔
کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد افضل محمد حسنی نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات، حملہ آوروں کی گرفتاری اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔
حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C