بلوچستان: واشک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع واشک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق واشک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور مارے گئے۔اور یہ سی پیک روٹ پر فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے دوران حملہ آوروں کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مارے جانے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل اور فرار ہونے والے انکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے موقعے سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لیکر سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمام مجاہدین کو کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بلوچستان کے نواحی علاقوں میں لے جاکر مارا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع پشین کے علاقے سرخاب میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C