23/May/2026

بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

👁️ 172 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع سرخاب کیمپ کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کی، جس کے باعث فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

 

ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں۔

 

پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C